ماؤتھ پیس

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - منہ سے بجانے والے باجے کا وہ حصہ جو بجاتے وقت ہونٹوں کے درمیان یا قریب رہے، ٹیلی فون کے ریسور کا وہ حصہ جس میں بات کی جائے۔ "جب آپ ٹیلی فون پر باتیں کر رہی ہوں تو اس دوران کوئی دوسرا کام شروع نہ کریں، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ بار بار ماؤتھ پیس کو بند کر کے بولیں گی۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، خواتین کا صفحہ، ٢٨ اپریل )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٥ء کو "دستک نہ دو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - منہ سے بجانے والے باجے کا وہ حصہ جو بجاتے وقت ہونٹوں کے درمیان یا قریب رہے، ٹیلی فون کے ریسور کا وہ حصہ جس میں بات کی جائے۔ "جب آپ ٹیلی فون پر باتیں کر رہی ہوں تو اس دوران کوئی دوسرا کام شروع نہ کریں، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ بار بار ماؤتھ پیس کو بند کر کے بولیں گی۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، خواتین کا صفحہ، ٢٨ اپریل )

اصل لفظ: Mouthpiece
جنس: مذکر